Entertainment

کوہلی کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار انوشکا کیوں؟ مداح دفاع میں سامنے آگئے

کوہلی کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار انوشکا کیوں؟ مداح دفاع میں سامنے آگئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی جب بھی میدان میں ناقص کارکردگی دکھاتے ہیں تو تنقید کا نشانہ زیادہ تر ان کی اہلیہ انوشکا شرما ہی بنتی ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویرات کی آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے میچز میں مسلسل دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کی ذمہ دار انوشکا ہیں، تاہم انوشکا کے مداح ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ اگر سوشل میڈیا پر انوشکا کا نام تلاش کریں تو درجنوں میمز اور پوسٹس نظر آتی ہیں، جن میں کسی نہ کسی طرح ویرات کی کارکردگی کا الزام ان پر ڈالا گیا ہے، کئی پوسٹس کے کیپشن کچھ یوں ہیں: تاہم انوشکا کے مداحوں نے ایسے بیانات پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان تبصروں میں موجود عورت مخالف سوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک تھریڈ میں صارف نے لکھا کہ ’’یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جب ان کے پسندیدہ کھلاڑی کی کارکردگی خراب ہو تو مردوں کی کمزور انا کو ہر بار کسی عورت کو الزام دیے بغیر چین نہیں آتا۔‘‘ ایک اور صارف نے نشاندہی کی کہ ’’یہ لڑکی اپنی ڈیٹنگ کے زمانے سے ہی ٹرول ہو رہی ہے۔ یہ لوگ بس اپنی پسندیدہ شخصیت کی ناکامی کا الزام دوسروں پر ڈالنا چاہتے ہیں۔‘‘ ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’’ویرات کوہلی کے ان مداحوں کو شرم آنی چاہیے جو مسلسل دو صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ان کی اہلیہ انوشکا شرما پر تنقید کر رہے ہیں۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments