National

کولمبیا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

کولمبیا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

بیونس آئرس: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو طے شدہ مقام پر اترنے کے بجائے راستہ تبدیل کرنا پڑا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے صدارتی انتظامیہ کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے ایک سرکاری اجلاس کے دوران بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا خطرہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ میں وہاں نہیں اترا جہاں مجھے اترنا تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ جس ہیلی کاپٹر میں اور میرے بچے سوار تھے، اس پر فائرنگ کی جا سکتی ہے۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا کہ اس صورتحال کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کیا گیا اور ہیلی کاپٹر نے چار گھنٹے تک کھلے سمندر کے اوپر پرواز کی۔ ہم وہاں پہنچے جہاں جانے کا منصوبہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس طرح ممکنہ طور پر جان لیوا حملے سے محفوظ رہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments