کولہاپور ، 19 دسمبر (: مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع کے ہوپری قصبے میں جمعہ کی صبح ایک انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے ہی ضعیف والدین کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ اس دوہرے قتل سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ہوپری پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سنیل نارائن بھوسلے (48) کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سنیل نے اپنی ماں کی رگ شیشے کے ٹکڑے سے کاٹ دی، جبکہ اپنے والد کے سر پر لاٹھی سے زور دار وار کیا۔ اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں والدین موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ قتل ہونے والے میاں بیوی کی شناخت نارائن گنپت را¶ بھوسلے (78) اور ان کی اہلیہ وجے مالا (70) کے طور پر کی گئی ہے ۔ واقعے کے بعد ملزم سنیل نے خود پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی اصل وجہ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے ، تاہم ابتدائی طور پر خاندانی تنازعے کو اس واردات کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فارنسک لیبارٹری کی ٹیم موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کیے ۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو