جلد کھل رہا ہے کوی سبھاش میٹرو، کب سے شروع ہوگی سروس؟
نئے سال کے آغاز ہی میں کوی سبھاش اسٹیشن کو نئی شکل میں شروع کرنے کا ہدف ریلوے بورڈ نے مقرر کیا ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ یکم جنوری کو یہ اسٹیشن مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اسی کے مطابق کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ لیکن بارش نے تشویش بڑھا دی ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے تقریباً ہر روز بارش کے باعث نئے اسٹیشن کی تعمیر کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے نیو گڑیا اسٹیشن کا کام مکمل کرکے یکم جنوری سے میٹرو سروس شروع ہو پائے گی یا نہیں، اس پر شکوک بڑھ رہے ہیں۔
میٹرو حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے بورڈ کی جانب سے ہی یکم جنوری کی تاریخ اس اسٹیشن کو شروع کرنے کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ اسی مدت کے اندر کام مکمل کرکے سروس شروع کرنے کے لیے دن رات ایک کرکے کام کیا جا رہا ہے۔ پرانے اسٹیشن کو منہدم کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور نئے اسٹیشن کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کام کتنی جلدی مکمل ہوتا ہے۔
ایک افسر کے مطابق، جس دن سے یہ اسٹیشن بند ہے، اس دن سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا تو کرنا ہی پڑ رہا ہے، ساتھ ہی اورنج لائن کی میٹرو بھی تقریباً خالی چل رہی ہے۔ تقریباً سوا سال سے نیو گڑیا-بیلی گھاٹا روٹ پر خالی ٹرینیں چلانے کی وجہ سے حکام کا نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر مسافر اسی لائن کی میٹرو میں نیو گڑیا سے سوار ہوتے تھے۔ اس اسٹیشن کے بند ہونے کے بعد بیلی گھاٹا تک سروس میں مسافروں کی تعداد میں زبردست کمی آئی۔ نتیجتاً نقصان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی لیے تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام رواں سال کے آخر تک اسٹیشن کی تعمیر کا کام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
جلد کھل رہا ہے کوی سبھاش میٹرو، کب سے شروع ہوگی سروس؟...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments