 
											نئی دہلی: کوبرا پوسٹ نے 30 اکتوبر 2025 کو پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں ہزاروں کروڑ روپے کے فراڈ کا پردہ فاش کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس کا عنوان تھا ’دی لیجر آف لائز‘۔ جس میں بتایا گیا کہ ایک بڑے کارپوریٹ گھرانے نے 41,000 کروڑ روپے کی مالی دھوکہ دہی کی۔ کوبرا پوسٹ کے پینل ڈسکشن میں کوبرا پوسٹ کے بانی و ایڈیٹر انیرُدھ بہل، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن، معروف صحافی پرنجوئے گُہا ٹھاکرتا، ابھینندن سیکھری، اوشینور مجمدار اور دیگر ماہرین شریک ہوئے۔ کوبرا پوسٹ کی جانچ “ میں یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ انیل امبانی کے ریلائنس اے ڈی اے گروپ کی کمپنیوں نے سرکاری بینکوں اور سرمایہ کاروں سے لیے گئے 28,874 کروڑ روپے کو اپنی پروموٹر گروپ کمپنیوں میں ڈائیورٹ کیا۔ ساتھ ہی بیرونِ ملک سے 1.53 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 12,800 کروڑ روپے) کے مشتبہ لین دین کے ذریعے رقم بھارت لائی گئی۔ کل فراڈ کی رقم تقریباً 41,000 کروڑ روپے کا اندازہ لگایا گیا۔ ایک کارپوریٹ دیو کے ₹ 41,000 کروڑ کے غبن کا یہ انکشاف ایک پیچیدہ سازش کو بے نقاب کرتا ہے جس میں شیل کمپنیاں، آف شور ٹرانزیکشنز، اور بینک فراڈ شامل ہیں۔ کوبرا پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ہندوستانی کاروبار کی لوٹ مار کی کہانی کا پہلا حصہ ہے۔ تحقیقات سے متعلق دستاویزات اور ویڈیوز کوبرا پوسٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
Source: social media
 
								وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
 
								سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
 
								بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
 
								آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
 
								جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
								بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
										بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
 
										حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو