سری نگر، 23 جولائی:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں کنور یاترا کے راتسے پر کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والے اسٹال مالکوں کے متعلق حکم پر عدالت عظمیٰ کی طرف سے عائد عبوری روک کا خیر مقدم کرتے ہوئے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا وہ شری امرناتھ یاترا کے لئے ایسا حکم جاری کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا مسلمانوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ کنور یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: 'ایسا حکم پہلے آنا ہی نہیں چاہئے تھا اس یاترا کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ دکانداروں کے نام ظاہر ہونے چاہئے'۔ ان کا کہنا تھا: 'اگر یہ حکم مسلمانوں کو اس یاترا سے دور رکھنے کے لئے تھا تو خدا را مجھے بتائے کہ جب یہاں شری امرناتھ جی یاترا ہوتی ہے تو وہ مسلمانوں کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے'۔ انہوں نے کہا کہ یہاں یاتریوں کو مسلمان کندھوں پر بٹھا کر پوتر گھپا تک لے جاتے ہیں اور ماتا ویشنو دیوی کی یاترا کرنے والے یاتریوں کو بھی مسلمان پورٹر یاترا کراتے ہیں۔ بتادیں کہ عدالت عظمیٰ نے اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں کنور یاترا کے راستے پر کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والے اسٹالز کے مالکوں کے نام ظاہر کرنے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔ آر ایس ایس کی تقریبوں میں سرکاری ملازموں کی شرکت پر لگی پابندی کو ہٹائے جانے کے متعلق پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا: اگر یہی کرنا ہے تو سیاسی پارٹیوں کی تقریبوں میں شرکت کرنے پر جو سرکاری ملازموں پر پابندی ہے وہ بھی ہٹنی چاہئے، آر ایس ایس بھی ایک سیاسی جماعت ہے'۔ انہوں نے کہا: 'تو سرکاری ملازم آئیں اور سیاسی جماعتوں میں شرکت کریں'۔ مرکزی بجٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف نائب صدر نے کہا: 'مجھے یہ بجٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا'۔ انہوں نے کہا: 'ہم دیکھیں گے کہ آیا اس بجٹ میں جموں و کشمیر کے لئے کچھ ہے یا نہیں، ہمارے دو تین مسائل ہیں ایک بے روزگاری کا ہے شاید ملک میں اتنی بے روزگاری اور کہیں نہیں ہوگی جتنی جموں وکشمیر میں ہے، ہمیں بجلی اور پانی کا مسئلہ ہے اگر بجٹ میں ان کا ذکر نہیں ہوگا تو ہمارے دو ارکان پارلیمان اس پر بات کریں گے'۔
Source: uni news
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی
دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا