بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور نامور موسیقار اے آر رحمان کے درمیان نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام لگایا کہ اے آر رحمان نے ان کی ہدایت کردہ فلم ایمرجنسی کے بارے میں نہ صرف ان سے ملنے سے انکار کیا بلکہ اسے ’پروپیگنڈا فلم‘ بھی قرار دیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نامور موسیقار کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ اے آر رحمان آپ اپنی نفرت میں اندھے ہیں، مجھے موسیقار پر افسوس ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے تعصب کا سامنا رہتا ہے، تاہم وہ اے آر رحمان کو سب سے زیادہ متعصب اور نفرت کرنے والا شخص سمجھتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ ایمرجنسی کو ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سراہا گیا، لیکن اس کے باوجود اے آر رحمان نے منفی رویہ اپنایا۔ اے آر رحمان سے متعلق یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ،جب موسیقار ’چھاوا‘ کو تقسیم پیدا کرنے والی فلم قرار دے چکے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود