بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جاری تنازع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان صرف ایک مخصوص معاملے پر اختلافِ رائے تھا، تاہم وہ ان کے خلاف کوئی ذاتی رنجش نہیں رکھتیں۔ کنگنا نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں، ایک واقعے کے بارے میں ہماری آراء مختلف تھیں، لیکن میرے دل میں ان کے خلاف کچھ نہیں ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ ہم آج تک کبھی ایک دوسرے سے ملے بھی نہیں۔ بعد ازاں جب ان سے دلجیت دوسانجھ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم میں واپس آؤں گا کے بارے میں رائے پوچھی گئی تو وہ مسکرا کر بولیں، یہ تو کچھ زیادہ ہی ہو گیا نا؟ واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان دسمبر 2020ء میں کسانوں کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود