National

کمرشیل گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں کو ملی خوشخبری، قیمت میں 183.50 روپے کی کمی

کمرشیل گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں کو ملی خوشخبری، قیمت میں 183.50 روپے کی کمی

جولائی کے پہلے دن ایک راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرصہ بعد کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں تخفیف کی گئی ہے۔ قیمت میں اس کمی کے بعد راجدھانی دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3000 روپے سے نیچے آ گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ 6 ماہ میں 7 مرتبہ کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ یہ اضافہ تقریباً 90 فیصد تھا۔ کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی سے استعمال کنندگان کو راحت ضرور ملی ہے، لیکن گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 14.4 کلو والے گھریلو ایل پی جی کی قیمت اب بھی 942 روپے فی سلنڈر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2026 میں کمرشیل گیس سلنڈر یعنی 19 کلو والے سلنڈر کی قیمت میں پہلی بار تخفیف درج کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجدھانی دہلی میں 183.50 روپے کمی کے ساتھ سلنڈر کی قیمت اب 2930 روپے ہو گئی ہے۔ 28 فروری 2026 کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے دنیا بھر میں توانائی کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔ ان حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے خام تیل اور گیس لے جانے والے جہاز کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ اب جیسے جیسے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اشارے بھی ملنے لگے ہیں۔ بہرحال، ملک کے دیگر شہروں میں بھی کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ لکھنؤ میں کمرشیل سلنڈر کی قیمت تازہ تخفیف کے بعد 3236 روپے سے کم ہو کر 3052.50 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کلکتہ میں قیمت کم ہونے کے بعد کمرشیل سلنڈر اب 3081.50 روپے میں ملے گا۔ پٹنہ میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت اب 3227 روپے ہو گئی ہے۔ اس دوران مرکزی حکومت نے پٹرول کی برآمدگی سے متعلق اصول و ضوابط میں بھی تبدیلی کی ہے۔ یکم جولائی سے حکومت نے پٹرول کی برآمد پر اسپیشل ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) بڑھا کر 4 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ پہلے یہ ڈیوٹی 1.5 روپے فی لیٹر ہوا کرتی تھی۔ آبنائے ہرمز کی وجہ سے پابندیوں کے بعد ہندوستان میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ کافی زیادہ نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں مارچ میں 144 روپے، اپریل میں 195.50 روپے اور مئی میں 993 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد جون میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح سے کمرشیل گیس سلنڈر میں 4 بار اضافہ کیا گیا اور یہ مجموعی اضافہ 1374.50 روپے کا رہا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی دو بار اضافہ ہوا اور یہ مجموعہ اضافہ تقریباً 89 روپے کا تھا۔ تیل کمپنیوں نے سب سے پہلے مارچ میں گھریلو سلنڈر پر 60 روپے کا اضافہ کیا اور اس کے بعد جون میں 29 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments