معروف گلوکار کمار سانو کے ایک مداح نے ان سے غداری کے خوف پر تین بار خودکشی کی کوشش کی، کمار سانو کا ایک بہت بڑا مداح اس خوف میں مبتلا ہو گیا کہ اس نے اپنے پسندیدہ گلوکار سے غداری کی ہے، جس کے باعث اس نے تین مرتبہ خودکشی کی کوشش کی۔ مذکورہ شخص نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر دیگر گلوکاروں کے گانوں پر مبنی ریلز دیکھیں، جس کے بعد اس کے ذہن میں یہ خیال پیدا ہو گیا کہ کمار سانو کے مداح اسے غدار سمجھ کر قتل کر دیں گے۔ جب کمار سانو کو اس صورتحال کا علم ہوا تو انھوں نے ایک ماہر نفسیات کو فون کیا اور ان سے ذاتی طور پر اپنے مداح کی کیفیت جاننے کے لیے کہا۔ میڈیا کے مطابق جبل پور میں 32 سالہ اس مداح نے تین بار خودکشی کی کوشش کی، کیونکہ اسے یہ وہم ہو گیا تھا کہ اگر وہ دوسرے فنکاروں کے گانے سنتا رہا تو کمار سانو کے مداح اسے قتل کر دیں گے۔ یہ واقعہ دس اور گیارہ جنوری کے درمیان پیش آیا۔ مذکورہ بالا مداح بہار کے علاقے چھاپرا کا رہائشی اور ناگپور میں کام کرتا ہے۔ اسے یہ خیال اس وقت آیا جب وہ بذریعہ ٹرین گھر جارہا تھا تو اچانک اس کی ذہنی کیفیت خراب ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پہلے اس نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے مسافروں نے روک دیا۔ بعد میں وہ جبل پور کے ایک پبلک ٹوائلٹ میں داخل ہوا اور اپنی کلائی اور گلے کو زخمی کیا۔ تاہم پولیس نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس نے دوران علاج پھر ایک کوشش کی اور اسپتال کی دوسری منزل سے کودنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹروں نے اسے بچا لیا۔ اب وہ خطرے سے باہر ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود