اترپردیش اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمال اختر نے پارٹی کے چیف وہپ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمال اختر مرادآباد کی کانٹھ سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے استعفیٰ کے بعد سماجوادی پارٹی کے مقننہ میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ دراصل، رکن پارلیمنٹ روچی ویرا سے ان کی نا اتفاقی کے بعد لکھنو میں اعلیٰ کمان نے میٹنگ بلائی تھی اور آج استعفیٰ کی خبرآئی ہے۔ اس سے پہلے منوج پانڈے اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے چیف وہپ تھے، جنہوں نے کراس ووٹنگ کرکے سماجوادی پارٹی چھوڑ دی تھی، اب وہ بی جے پی حکومت میں وزیر ہیں۔ وہیں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد کمال اختر نے کہا کہ پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے حکم پرانہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا حکم میرے لئے سب سے اوپرہے۔ تبدیلی فطرت کا ضابطہ ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا سے تنازعہ کے سبب سماجوادی پارٹی میں گھمسان دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کمال اختر کے استعفیٰ کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ کمال اخترپرروچی ویرا بھاری پڑگئی ہیں۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا پی ڈی اے میٹنگ میں نہ بلانے سے ناراض تھیں۔ اکھلیش یادو سے انہوں نے کمال اخترکی شکایت کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان گروپ بازی چل رہی ہے۔ وہیں روچی ویرا کو خوش کرنے کے لئے اکھلیش یادو نے کمال اخترکے پرکتردیئے۔ دباو میں کمال اختر نے اسمبلی میں چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ح کمال اخترنے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ میں پارٹی کے لئے کام کرتا ہوں۔ میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ ہم پارٹی کو بڑھانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ قومی صدرنے جو مجھ سے کہا ہے کہ وہ فیصلہ میں نے لیا ہے، میرے لئے قومی صدرکا فیصلہ سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا میں پارٹی کے لئے جس طریقے سے کام کرتا ہوں، ویسے ہی کرتا رہوں گا۔ وہیں، اس کے بعد اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈراکھلیش یادو پرپھر سے سوال اٹھا سکتے ہیں۔ حال ہی میں اسدالدین اویسی کی پارٹی کے ترجمان شاداب چوہان نے اکھلیش یادوپرسماجوادی پارٹی میں مسلم لیڈران کی توہین کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب ایک بارپھراے آئی ایم آئی ایم سماجوادی پارٹی پرسوال اٹھا سکتی ہے اورمسلمانوں کے مسئلے پراسے گھیرسکتی ہے۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات