ممبئی ، 23 جنوری : کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن میں ایم این ایس کارپورٹروں کی جانب سے ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا سے علیحدگی اور ایک ناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کو حمایت کے بعد ممبئی کی سیاست میں بھی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد یہ سوال زور پکڑنے لگا ہے کہ آیا مہاراشٹر نونرمان سینا ممبئی میں بھی اسی طرز پر سیاسی رخ اختیار کرے گی۔ ایم این ایس رہنما بالا ناندگا¶ںکر کے اس بیان کہ سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، نے بحث کو مزید ہوا دے دی ہے ۔ اس تبصرے کے بعد یہ قیاس آرائیاں بڑھ گئیں کہ آیا منسے ، بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بھی حکمراں مہایوتی اتحاد کی حمایت کر سکتی ہے ۔ ان قیاس آرائیوں پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ایک ناتھ شندے نے ممکنہ سیاسی امکانات کے بجائے موجودہ صورتحال پر توجہ دینے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہوگا یا کیا نہیں ہوگا، اس پر بحث کے بجائے جو ہو رہا ہے ، اس پر نظر رکھنی چاہیے ۔ ایک ناتھ شندے نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ نہ صرف ممبئی بلکہ تھانے ، کلیان-ڈومبیولی اور نوی ممبئی میں بھی مہایوتی کا ہی میئر ہوگا۔ ان کے اس بیان کو بلدیاتی انتخابات کے بعد جاری اتحاد سازی اور عددی جوڑ توڑ کے درمیان ایک مضبوط سیاسی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے 227 رکنی ایوان میں کسی ایک جماعت کو اکثریت کے لیے درکار 114 نشستیں حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 89 کارپورٹروں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ، جبکہ شیو سینا (ٹھاکرے گروپ) کو 65 نشستیں ملی ہیں۔ شندے قیادت والی شیو سینا کے پاس 29 نشستیں ہیں اور منسے کے چھ کارپورٹر منتخب ہوئے ہیں۔ عدد پوری نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی شندے گروپ کی حمایت سے اقتدار کا دعویٰ پیش کرنے کی تیاری میں ہے ۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اتحاد کو وسعت دی گئی تو ایم این ایس کا کردار فیصلہ کن ہو سکتا ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو