بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کھل نائیک‘ کے تین دہائیوں بعد اداکار سنجے دت نے اپنے مشہور کردار ’بلو‘ کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ اداکار نے بتایا کہ نیا پراجیکٹ اصل فلم کی وراثت کو ایک نئے اور جدید انداز میں پیش کرے گا۔ 1993 میں ریلیز ہونے والی کھل نائیک نے بالی ووڈ میں ایک سنگِ میل قائم کیا تھا اور اس کے منفی کردار کو فلمی تاریخ کا یادگار حصہ بنا دیا تھا۔ اب سنجے دت اس کردار کو ’کھل جائیک ریٹرنز‘ کے نام سے دوبارہ پردے پر لا رہے ہیں، جسے وہ براہِ راست سیکوئل کے بجائے ایک ’نیا تاثر‘ قرار دیتے ہیں۔ سنجے دت نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی جھلک شیئر کی، جس میں وہ سخت اور پُرجوش انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’ہر کہانی کا ایک وقت ہوتا ہے اور اس کا وقت آ گیا ہے۔ کھل نائیک ریٹرنز۔‘ اداکار نے بتایا کہ ’یہ خیال انہیں جیل کے دنوں میں آیا، جب انہوں نے ساتھی قیدیوں سے پوچھا کہ کیا وہ یہ کہانی دوبارہ دیکھنا چاہیں گے؟ تقریباً 4 ہزار قیدیوں نے مثبت جواب دیا اور اپنی رائے تحریری طور پر دی۔‘ بعدازاں سنجے دت نے یہ آئیڈیا فلم کے اصل ڈائریکٹر سبھاش گھئی سے شیئر کیا، جنہوں نے اسے اداکار کی ’اندرونی خواہش اور جذبے‘ کا عکس قرار دیا اور کہا کہ ’کھل نائیک‘ تفریحی دنیا کا لیجنڈ ہے۔ خیال رہے کہ 1993 کی اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ جیکی شروف اور مادھوری ڈکشٹ نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم 1990 کی دہائی کی سب سے اثر انگیز فلموں میں شمار ہوتی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد