ممبئی، 22 مئی: ملک کے کل غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 15 مئی کو ختم ہوئے ہفتے میں 8.09 ارب ڈالر گر کر 688.89 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ۔ ریزرو بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ ہفتے میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا بڑا حصہ یعنی غیر ملکی زر مبادلہ کے اثاثے 6.48 ارب ڈالر گر کر 545.90 ارب ڈالر کی سطح پر رہے ۔ غیر ملکی زر مبادلہ کے اثاثوں کی مالیت میں تبدیلی مختلف بڑی غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے تبادلے کی شرح میں اتار چڑھا¶ سے بھی متاثر ہوتی ہے ۔ آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ ہفتے میں سونے کے ذخائر 1.54 ارب ڈالر کم ہو کر تقریباً 119.32 ارب ڈالر رہے ۔ 15 مئی کو ختم ہوئے ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 4.9 کروڑ ڈالر کم ہو کر 18.82 ارب ڈالر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جمع شدہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 2.5 ارب ڈالر گھٹ کر 4.85 ارب ڈالر کے برابر تھے ۔ ایک سال پہلے کے مقابلے میں غیر ملکی زر مبادلہ کے اثاثوں کے حصے میں 35.75 فیصد کی زبردست گراوٹ کے باوجود کل غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 3.165 ارب کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ اس کی بنیادی وجہ سونے کے ذخائر میں 38.10 ارب ڈالر کا اضافہ ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات