Entertainment

بادشاہ کی دوسری شادی، ساس نے تصاویر شیئر کردیں

بادشاہ کی دوسری شادی، ساس نے تصاویر شیئر کردیں

مشہور ریپر و گلوکار بادشاہ کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں آگئی۔ اطلاعات کے مطابق بادشاہ نے پہلی بیوی جیسمن مسیح سے طلاق کے چھ سال بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کر لی۔ ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں بادشاہ اور ایشا روایتی شادی کے رسومات ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر بادشاہ نے سبز کُرتا اور سنہری پگڑی پہن رکھی تھی جبکہ ایشا سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آئیں۔ پوسٹ پر مداحوں نے مبارکباد کے پیغامات دیے۔ ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے 2020 ہوئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے جو لندن میں رہائش پذیر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments