کانگریس ہیڈکوارٹر میں کرنل روہت چودھری اور کرنل ایس پی سنگھ نے پریس کانفرنس کر مودی حکومت کے نئے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ دراصل مودی حکومت فوجیوں کی معذوری پنشن کو انکم ٹیکس کے دائرے میں لانے جا رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران کرنل چودھری نے کہا کہ ’’ملک کے سابق فوجیوں کا ایک وفد راہل گاندھی جی سے ملا تھا اور اپنی باتیں ان کے سامنے رکھی تھیں۔ جنرل ستبیر سنگھ جی نے بھی کہا ہے کہ ’ڈس ایبلٹی پنشن‘ (معذوری پنشن) کو ختم کرنا نیشنل سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ ہمارے جوان تمام تر فکروں کو درکنار کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں، اس لیے ہم سب چین کی نیند سو پاتے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے جوانوں کا حوصلہ ٹوٹ جائے گا۔ خود کو قوم پرست بتانے والی مودی حکومت آج فوجیوں کی معذوری پنشن کو انکم ٹیکس کے دائرے میں لانے کا کام کر رہی ہے۔‘‘ کرنل روہت چودھری نے کہا کہ ’’جنرل سیم مانیکشا ہمارے فیلڈ مارشل رہے۔ برما مہم کے دوران انہیں پیٹ میں 9 گولیاں لگی تھی۔ مگر انہوں نے پورے جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیں اور پاکستان کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے میں اپنا اہم تعاون دیا۔ ہمارے ملک کے بہت سے نوجوانوں نے معذوری کی حالت میں خدمات انجام دیں اور بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے۔ فوج کے کئی افسران معذوری کے بعد بھی سروس میں برقرار رہے اور پورے احترام کے ساتھ ریٹائر ہوئے۔ ان افسران اور جوانوں کو سروس میں برقرار رکھنے کا مقصد فوج اور جوانوں کے درمیان جذبہ پیدا کرنا ہوتا ہے۔‘‘ کرنل روہت کے مطابق 1922 میں انکم ٹیکس ایکٹ بنا، جس میں کچھ کیٹیگریز میں ٹیکس کی چھوٹ دی گئی۔ ان میں جنگ کے دوران لگنے والی چوٹ، زخمی فوجیوں اور ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے حادثات جیسی کئی رعایتیں شامل تھیں۔ 1961 میں جب انکم ٹیکس ایکٹ دوبارہ بنا، تو اس میں بھی واضح کیا گیا کہ جوانوں کی معذوری کو ٹیکس سے باہر رکھا جائے گا۔ لیکن اب مودی حکومت معذوری پنشن کو انکم ٹیکس کے دائرے میں لانے جا رہی ہے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو