National

خلیج بنگال کا گہرا ڈپریشن طوفان ’دِتوا‘ میں بدلا؛ ’سینیار‘ بھی فعال، موسمی خطرے کا الرٹ جاری

خلیج بنگال کا گہرا ڈپریشن طوفان ’دِتوا‘ میں بدلا؛ ’سینیار‘ بھی فعال، موسمی خطرے کا الرٹ جاری

جنوبی ہندستان کے ساحلی علاقوں کے لیے موسم ایک بار پھر تشویش ناک بنتا جا رہا ہے، کیونکہ خلیج بنگال میں بنا گہرا ڈپریشن سائیکلون ’دِتوا‘ میں تبدیل ہو گیا ہے، جبکہ ایک اور گردابی طوفان ’سینیار‘ بھی فعال ہے، اس صورت حال کے سبب خطہ میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان دونوں طوفانوں کا مشترکہ اثر تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کیرالہ، تلنگانہ، جنوبی کرناٹک اور انڈمان نکوبار کے کئی علاقوں میں وسیع بارش کا سلسلہ پیدا کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، خلیجِ بنگال میں بنا گہرا دباؤ جمعرات کو مزید منظم ہو کر سائیکلون دِتوا میں تبدیل ہو گیا، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے پری سائیکلون الرٹ جاری کیا ہے۔ اس طوفان کا رخ شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش کی طرف ہے، جہاں 30 نومبر تک انتہائی خراب موسم کی وارننگ برقرار ہے۔ تمل ناڈو میں 27 سے 30 نومبر تک بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے، جب کہ 28 اور 29 نومبر کو کچھ اضلاع میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق جنوبی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے علاقوں میں 28 نومبر سے یکم دسمبر تک بارش میں نمایاں اضافہ ہوگا اور 30 نومبر کو بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ کیرالہ میں 27 سے 29 نومبر تک تیز بارش کے امکانات ہیں، جبکہ تلنگانہ میں 30 نومبر اور یکم دسمبر کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوبی کرناٹک میں 29 نومبر کو موسم اچانک تبدیل ہو کر تیز بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تمل ناڈو، کیرالہ، ساحلی آندھرا پردیش، کرناٹک اور انڈمان نکوبار میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے۔ انڈمان میں 27 سے 29 نومبر تک 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف، پہلے سے سرگرم گردابی طوفان سینیار اس وقت ملکّا اسٹریٹ کے اوپر ایک کمزور ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔ اس کی رفتار تقریباً 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ مسلسل مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ طوفان کافی کمزور ہو چکا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اس کا بچا ہوا نظام دِتوا کے ساتھ مل کر جنوبی ہند میں بارش کے سلسلے کو وسیع اور طاقتور بنا دے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments