National

خلیج عمان میں ٹینکر پرامریکی حملے میں تین ہندستانی سیلرز کی موت

خلیج عمان میں ٹینکر پرامریکی حملے میں تین ہندستانی سیلرز کی موت

خلیج عمان میں پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی سیٹیبیلو ) پر ہوئے حملے کے بعد لاپتا ہونے والے تین ہندوستانی سیلرز کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہ جناب سربانندسونووال نے اس واقعے کو بھارتی بحری برادری کے لیے ایک گہرا صدمہ قرار دیا ہے۔ وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہ جناب سربانندسونووال نے جمعرات کو کہا کہ خلیج عمان میں پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی سیٹیبیلو پر حملے کے نتیجے میں تین ہندوستانی سیلرز کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سونووال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پالاؤ کے پرچم بردار ایم ٹی سیٹیبیلو پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ بدقسمتی سے ابتدائی طور پر لاپتا قرار دیے گئے تین سیلرز میں سے دو کی لاشیں ملنے کے بعد اب تینوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سونووال نے اسے بھارت کے بحری شعبے کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بحری برادری کے لیے ایک گہرا نقصان ہے۔ مودی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اورمہلوکین کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کے لیے پُرعزم ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت نے بچ جانے والے عملے کے ارکان اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ بچائے گئے عملے کی فوری وطن واپسی اور مہلوکین کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے جلد از جلد بھارت پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔ تینوں ہندستانی سیلرز خلیج عمان میں ٹینکر پر امریکی فوجی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے جہاز پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ مبینہ طور پر جہاز نے ہدایات پر عمل نہیں کیا تھا اور وہ ایران کا تیل لے جا رہا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments