ممبئی: سنیما کی تاریخ میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو اپنے فن، شخصیت اور اصولوں کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے دلوں میں نقش ہو جاتے ہیں۔ دلیپ کمار بھی ایسے ہی ایک عظیم فنکار تھے جنہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری سے نئے معیار قائم کیے بلکہ اپنے کرداروں میں اس طرح ڈوب جاتے تھے کہ وہ کردار امر ہو جاتا تھا۔ آج ان کے 103 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی اہلیہ اور ممتاز اداکارہ سائرہ بانو نے دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا، جس نے مداحوں کو ایک بار پھر اس جوڑی کی لازوال محبت یاد دلا دی۔ سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر اپنی اور دلیپ کمار کی ایک ویڈیو جاری کی اور ساتھ ایک طویل نوٹ لکھا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ’یوسف صاحب‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یوسف صاحب محض ایک بڑے اداکار نہیں تھے بلکہ بے پناہ خلوص اور نزاکت رکھنے والے انسان تھے۔ اپنی پوسٹ میں سائرہ بانو نے لکھا، ’’میرے پیارے یوسف صاحب… ہر سال یہ دن آتا ہے تو دل میں ایک ہلکی سی کپکپاہٹ محسوس ہوتی ہے، ان تمام لمحوں کی یاد میں جب میں نے آپ کو نہ صرف ایک فنکار کے طور پر دیکھا بلکہ ایک ایسے انسان کے طور پر محسوس کیا جو ہر معاملے میں بے حد نفیس تھا۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا انہیں ایک عظیم اداکار کے طور پر جانتی ہے مگر وہ ان کی زندگی کے وہ پہلو بھی جانتی ہیں جن تک کسی کی رسائی نہیں تھی۔ انہوں نے لکھا، ’’آپ ہر کردار کے لیے جس خاموشی، توجہ اور گہرائی سے تیاری کرتے تھے، وہ حیران کن تھی۔ کبھی کبھی تو میں بھی حیران رہ جاتی تھی کہ آپ اپنے فن میں کس درجے تک کھو جاتے ہیں۔‘‘ سائرہ بانو نے دلیپ صاحب کی سادہ دلی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بڑی آسانی سے اپنی گھڑی، شال یا قلم کسی کو تحفے میں دے دیتے تھے، جیسے ایک بچہ معصومیت سے اپنی پسندیدہ چیزیں بانٹ دیتا ہے۔ اپنے جذباتی نوٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا، ’’کبھی کبھی دل میں ایک سرگوشی سی اٹھتی ہے، ’’خدا سے پوچھوں، کیا ہم اور یوسف ہمیشہ کے لیے نہیں مل سکتے؟‘‘ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی کہانی فلمی دنیا میں مثال بن چکی ہے۔ اگرچہ عمر کے بڑے فرق کی وجہ سے سائرہ بانو کے گھر والے ابتدا میں اس شادی کے خلاف تھے اور دلیپ صاحب کی چند بہنیں بھی انہیں آسانی سے قبول نہیں کر پائی تھیں مگر سائرہ بانو نے ہر مرحلے میں یوسف صاحب کا ساتھ نبھایا اور وہ زندگی بھر ایک دوسرے کے سائے کی طرح رہے۔ دلیپ کمار کے مداح آج بھی ان کے نام، فن اور محبت کو احترام سے یاد کرتے ہیں اور سائرہ بانو کا یہ پیغام اس رشتے کی گہرائی کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لے آیا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود