National

خاتون نے 5 دن میں 4 بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹرس کو بھی حیران کردیا

خاتون نے 5 دن میں 4 بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹرس کو بھی حیران کردیا

اترپردیش: یہ نایاب واقعہ مراد آباد کے ٹی ایم یو ہسپتال میں پیش آیا۔ سنبھل کی رہائشی آمنہ نامی خاتون کی حمل کی حالت پہلے سے ہی ‘ہائی رسک’ قرار دی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کو جانچ کے دوران معلوم ہوا تھا کہ خاتون کے پیٹ میں چار بچے ہیں، جس کے بعد ایک خصوصی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی تھی۔ 9 مئی: خاتون نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ 14 مئی: پانچ دن بعد دوبارہ زچگی ہوئی، جس میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ کل تعداد: دو بیٹے اور دو بیٹیاں۔ سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ چاروں بچے نارمل ڈیلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے، جو کہ طبی لحاظ سے ایک انتہائی غیر معمولی بات ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ چار بچوں کی نارمل ڈیلیوری ہونا اور وہ بھی 5 دن کے وقفہ سے، ایک نہایت ہی نادر معاملہ ہے۔ پیدائش کے وقت ایک بچہ قدرے کمزور تھا جسے عارضی طور پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، تاہم اب ماں اور چاروں بچے مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند بتائے جا رہے ہیں۔ جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، انٹرنیٹ پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔ کسی نے اسے ‘قدرت کا کرشمہ’ قرار دیا تو کچھ نے مزاحیہ انداز اپنایا۔ جہاں آج کل ایک بچے کی پیدائش کے لیے بھی اکثر آپریشن کا سہارا لینا پڑتا ہے، وہیں آمنہ کی ہمت اور اس کامیاب نارمل ڈیلیوری کو لوگ ایک معجزہ قرار دے رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments