پٹنہ، 22 جون : قتل کی کوشش اور ہتھیاروں کے غیر قانونی استعمال کے معاملے میں جیل میں بند فیصل خان (خان سر) کے دو سیکورٹی اہلکاروں کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی جمعہ کو یہاں کی ایک عدالت نے خارج کر دی۔ پٹنہ سول کورٹ کے فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ انوراگ ورما کی عدالت میں سکیورٹی گارڈ پردیپ کمار اور تالیبر سنگھ کی جانب سے ان کے وکیل اروند کمار مﺅار نے باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر بحث کرتے ہوئے اپنے موکلوں کو بے قصور بتایا تھا اور انہیں باقاعدہ ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی عرضی کی مخالفت کی تھی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ تفصیلی ثبوت (کیس ڈائری) کو دیکھنے اور دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ان دونوں ملزمان کو باقاعدہ ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ الزام کے مطابق خان سر کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے نزدیک ہوئی فائرنگ کے وائرل ویڈیو کی بنیاد پر قدم کنواں تھانہ کی پولیس نے خان سر اور ان کے دو سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) اور آرمز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت قدم کنواں تھانہ کیس نمبر 418/2026 درج کیا ہے ۔ ایف آئی آر کے الزامات کے مطابق خان سر کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے نزدیک ہنگامہ کر رہے لوگوں پر خان سر اور ان کے ساتھیوں کے کہنے پر ان کے سکیورٹی اہلکاروں نے گولی چلائی تھی۔ دوسری جانب خان گلوبل اسٹڈیز کے سکیورٹی اہلکار پر جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں جیل میں بند گیان بندو کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر روشن آنند کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر سماعت پٹنہ کی ایک سیشن کورٹ میں 15 جون 2026 تک کے لیے ملتوی ہو گئی ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات