National

خالد کو دس دنوں کی عبوری ضمانت، ماں کی دیکھ بھال اور بھتیجی کی شادی میں شرکت

خالد کو دس دنوں کی عبوری ضمانت، ماں کی دیکھ بھال اور بھتیجی کی شادی میں شرکت

نئی دہلی، 13 اکتوبر: دہلی کی ککڑڈوما عدالت نے یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی خالد سیفی کو 10 دنوں کی عبوری ضمانت دے دی ہے ، جو اس وقت 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس میں جیل میں ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی نے خالد سیفی کو خاندانی شادی میں شرکت اور اپنی 85 سالہ بیمار والدہ کی دیکھ بھال کے لیے یہ راحت دی۔ خالد نے عدالت میں 15 دن کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ اس نے دلیل دی کہ اسے اپنی بھتیجی کی شادی میں شرکت کرنی ہے اور ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگرچہ استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ دلہن خالد کی قریبی رشتہ دار نہیں ہے ، تاہم تفتیش سے تصدیق ہوئی ہے کہ وہ ان کی رشتہ دار ہے اور شادی کی تقریب حقیقی ہے ۔ عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ خالد کی والدہ معمر اور عام طور پر بیمار رہتی ہیں، حالانکہ کوئی مخصوص میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے کہاکہ "اسے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے اور اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت ہے ۔" عدالت نے خالد کی 14 سے 23 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔ اسے 20,000 روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے ضمانتی بانڈ پر رہا کیا جائے گا۔ حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ سیفی کو 23 اکتوبر کی شام تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خودسپردگی کرنی ہوگی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments