National

کھڑگے اور راہل گاندھی کو صدر جمہوریہ کی 'ڈنر پارٹی' میں مدعو نہیں کیا گیا: کانگریس

کھڑگے اور راہل گاندھی کو صدر جمہوریہ کی 'ڈنر پارٹی' میں مدعو نہیں کیا گیا: کانگریس

نئی دہلی، 5 دسمبر : کانگریس پارٹی نے جمعہ کے روز کہا کہ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو آج رات روسی صدر ولادیمر پوتن کے اعزاز میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی طرف سے دی جانے والی ڈنر پارٹی میں مدعو نہیں کیا گیا۔ کانگریس میڈیال سیل کے انچارج جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر کھڑگے اور مسٹر راہل گاندھی کو صدر جمہوریہ کی طرف سے دی گئی ڈنر پارٹی میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کو آج رات مسٹر پوتن کے اعزاز میں دیے جانے والے سرکاری عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈروں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز مسٹر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ مودی حکومت انہیں غیر ملکی لیڈروں سے ملنے کی اجازت نہیں دیتی ہے ، جس پر وزارت خارجہ نے جواب دیتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی کی غیر ملکی لیڈروں سے ملاقاتوں کی فہرست جاری کی۔ اب کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت پر ایک سنگین الزام لگایا ہے ۔ اس بار کانگریس پارٹی نے حکومت پر مسٹر راہل گاندھی اور مسٹر کھڑگے کو راشٹرپتی بھون میں ہونے والی ڈنر پارٹی میں مدعو نہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ کانگریس ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی اس معاملے پر حکومت کو گھیرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے ۔ کانگریس پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اب تک تقریباً 37 سربراہان مملکت ہندوستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی کو ان میں سے صرف چار سے ملنے کا موقع ملا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments