National

کھاتہ فراڈ معاملہ: انل امبانی نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج کیا

کھاتہ فراڈ معاملہ: انل امبانی نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج کیا

نئی دہلی، یکم دسمبر : صنعت کار انل امبانی نے بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی جانب سے ریلائنس کمیونی کیشنز لمیٹڈ (آر سی او ایم) اور اس کے بانی کے قرض کھاتے کو 'دھوکہ دہی' قرار دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا۔ مسٹر امبانی کی جانب سے گزشتہ ہفتے دائر کی گئی یہ اپیل ابھی تک سماعت کے لیے درج فہرست نہیں کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بامبے ہائی کورٹ کی جسٹس ریوتی موہِتے ڈیَر اور جسٹس نیلا گوکھلے پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تین اکتوبر کے فیصلے میں کہا تھا کہ مسٹر امبانی آر سی او ایم کے 'پروموٹر'اور 'کنٹرولر' کی حیثیت سے ایس بی آئی کی دھوکہ دہی درجہ بندی کے نتائج کا سامنا کریں گے ۔ ایس بی آئی نے 2012 اور 2016 کے درمیان آر سی او ایم، ریلائنس ٹیلی کام اور ریلائنس انفراٹیل کو مجموعی طور پر 3600 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض دیے تھے ۔ ادائیگی نہ ہونے کے بعد اگست 2016 میں آر سی او ایم کا کھاتہ نان پرفارمنگ ایسیٹ (این پی اے ) قرار دے دیا گیا تھا۔ بی ڈی او انڈیا نے 2013 سے 2017 کے دوران فارنسک آڈٹ کیا جس میں متعدد بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔ اس کے بعد ایس بی آئی کی دھوکہ دہی کی نشاندہی کرنے والی کمیٹی نے نومبر 2020 میں مسٹر امبانی کے کھاتے کو 'فراڈ' قرار دے دیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments