ٹی وی کی مشہور جوڑی جے بھنوشالی اور ماہی وج نے اپنی 14 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد الگ ہونے کا اعلان کردیا۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے زندگی کے سفر میں الگ ہونے کا انتخاب کرلیا ہے، مگر ایک دوسرے کا ساتھ اور احترام برقرار رکھیں گے۔ جے اور ماہی تین بچوں تارا، خوشی اور راج ویر کے والدین ہیں اور انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کو پیئرنٹنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اپنے بچوں تارا، خوشی، راج ویر کے لیے ہم بہترین والدین، بہترین دوست اور جو کچھ بھی درست ہو وہ کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ اس جوڑے نے شائقین سے درخواست کی کہ وہ قیاس آرائیوں اور منفی سوچ سے گریز کریں، اس کہانی میں کوئی ولن نہیں اور نہ ہی اس فیصلے میں کوئی منفی پہلو ہے۔ بیان کے آخر میں جے بھنوشالی نے کہا کہ وہ اور ماہی ایک دوسرے کا احترام اور حمایت جاری رکھیں گے۔ جے بھنوشالی اور ماہی وج نے 2011 میں شادی کی تھی۔ 2017 میں انہوں نے اپنے ہاؤس ہیلپ کے بچوں خوشی اور راج ویر کو گود لیا جبکہ 2019 میں ان کی بیٹی تارا پیدا ہوئیں۔ یہ جوڑا ریئلٹی ڈانس شو نچ بلیے میں بھی ساتھ نظر آیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود