نئی دہلی: کانگریس اور ششی تھرورکے درمیان گزشتہ کچھ وقت سے سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ ششی تھروراورپارٹی اعلیٰ کمان کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں اوروہ قیادت سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ بجٹ سیشن سے متعلق آج یعنی منگل کوسونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر کانگریس پارلیمنٹری اسٹریٹجی گروپ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ سے وہ پھرندارد رہے۔ ششی تھرورکوچھوڑکرمیٹنگ میں پارٹی کے تقریباً سبھی سینئرلیڈران موجود رہے۔ ششی تھرورنے اس بار میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کی وجہ سفرکوبتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی سے دہلی آرہے ہیں اوروہ اس وقت فلائٹ میں ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں دبئی سے دہلی جانے والی فلائٹ میں ہوں، جورات تقریباً 8 بجے لینڈ کرے گی۔ میرے دفتر نے یہ جانکاری پارٹی میں موجود سبھی لوگوں کودے دی ہوگی۔ دراصل، یہ کوئی پہلی بارنہیں ہے، اس سے پہلے بھی ششی تھرورایسا کرچکے ہیں۔ دراصل، کانگریس میں ششی تھرور سے متعلق گزشتہ کئی ماہ سے صورتحال ٹھیک نہیں چل رہی ہیں۔ ایسا اس لئے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی اوراعلیٰ کمان کے درمیان بن نہیں رہی ہے۔ کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ ششی تھرورکانگریس اعلیٰ کمان سے ناراض ہیں۔ حال کے دنوں میں ششی تھرورنے پارٹی کی کئی اہم میٹنگوں سے خود کو دوررکھا ہے۔ ان کی اس بے رخی سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا ششی تھرورنے واقعی کانگریس سے دوری بنا لی ہے؟ بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن مسلسل حکومت کوگھیرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اورششی تھرورکواس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہ اس سے کوسوں دورنظرآرہے ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت سے یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی کانگریس کی کوئی میٹنگ ہوتی ہے تو ششی تھروراس میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔ بجٹ سیشن سے متعلق سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرہوئی کانگریس پارلیمنٹری اسٹریٹجی گروپ کی میٹنگ میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکا ارجن کھڑگے، تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، پی چدمبرم، پرمود تیواری، منیش تیواری، رجنی پاٹل، منیکا ٹیگوراورطارق انورسمیت کئی سینئرلیڈران موجود رہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو