چنڈی گڑھ، 8 دسمبر : پنجاب کانگریس نے پارٹی لیڈر ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا ہے ۔ ریاستی کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ برار نے پیر کو ڈاکٹر نوجوت کور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا۔ معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ڈاکٹر نوجوت کور پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر نوجوت کور کو ہفتے کے روز دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات 2027 میں ہونے والے ہیں، اور صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نوجوت کور نے مبینہ طور پر کہا کہ جو بھی 500 کروڑ روپے کا 'سوٹ کیس' دیتا ہے وہ وزیر اعلیٰ بنتا ہے ، حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کی۔ پنجاب کے وزیر ہرپال سنگھ چیمہ نے کہا کہ سدھو کے بیان نے کانگریس کے ’’کرپشن ماڈل‘‘ کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اگر کوئی 500 کروڑ روپے دے کر وزیراعلیٰ بنتا ہے تو وہ ریاست کو لوٹے گا۔ یہی کانگریس اور بی جے پی کا ماڈل ہے۔‘‘ انہوں نے سابق کانگریس لیڈر اور اب بی جے پی پنجاب صدر سنیل جاکھڑ پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ اس کرپشن کے دوران خاموش تماشائی بنے رہے۔ بی جے پی رہنماؤں نے نوجوت کور سدھو کے بیان کو کانگریس قیادت کے خلاف براہ راست الزام قرار دیا۔ بی جے پی رکن پارلیمان سدھانشو ترویدی نے کہا: ’’نوجوت کور سدھو کے بیان سے واضح ہوگیا کہ کانگریس مکمل طور پر کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔‘‘ بی جے پی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے اس الزام کو راہل گاندھی اور سونیا گاندھی پر ’’براہ راست حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’اس کا مطلب ہے کہ جو شخص 500 کروڑ کا بریف کیس گاندھی ودرہ خاندان کو دے وہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ’’لوٹ کے ماڈل‘‘ پر چلتی ہے اور اپنے کارکنوں کے ذریعے وسائل اکٹھے کرکے اعلیٰ قیادت کی پرتعیش زندگی کو برقرار رکھتی ہے۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو