National

کانگریس نے راجناتھ سنگھ سے مانگا استعفیٰ، ’آپریشن سندور‘ پر پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا الزام

کانگریس نے راجناتھ سنگھ سے مانگا استعفیٰ، ’آپریشن سندور‘ پر پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا الزام

کرناٹک کانگریس کے صدر بی کے ہری پرساد نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز یہ مطالبہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران شہید ہوئے 6 فوجی جوانوں کے ناموں سے متعلق اٹھے حالیہ تنازعہ کے درمیان کیا ہے۔ ان 6 فوجیوں کے نام حال ہی میں ’قومی جنگی یادگار‘ (نیشنل وار میموریل) پر کندہ کیے گئے ہیں۔ بی کے ہری پرساد نے ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اس بیان کا حوالہ دیا ہے جو انھوں نے پارلیمنٹ میں 2025 میں دیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا تھا ’آپریشن سندور‘ کے دوران کسی بھی ہندوستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ اب شہید ہوئے فوجی اہلکاروں کے نام عام کئے جانے سے وزیر دفاع کے پہلے دیئے گئے بیان میں دید تضاد سامنے آ گیا ہے۔ ہری پرساد نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران کسی بھی ہندوستانی فوجی کی جان نہیں گئی لیکن بی جے پی حکومت کے ذریعہ بعد میں ان کے پہلے دیئے گئے بیان میں ایک سنگین تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ ہری پرساد نے مزید کہا کہ ’’اگر قومی اہمیت کے اتنے سنگین مسئلے پر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا گیا ہے تو اس کی جوابدہی سے بچا نہیں جاسکتا۔ پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کے لیے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو استعفیٰ دینا چاہیے، ہمارے شہید سچائی، ایمانداری اور احترام کے مستحق ہیں، نہ کہ متضاد بیانات کے۔‘‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments