نئی دہلی، 9 نومبر:کانگریس پارٹی نے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے ان عوامی تبصروں سے خود کو الگ کر لیا جن میں انہوں نے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی سیاسی وراثت کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا، ''ڈاکٹر ششی تھرور اپنے لیے بولتے ہیں، اور انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان کے بیان سے مطلق الگ کرتی ہے ۔'' مسٹر پون کھیڑا نے پارٹی کی اخلاقیات پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے مزید کہا، "وہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سی ڈبلیو سی کا رکن ہونے باوجود ایسا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے میں منفرد جمہوری اور لبرل جذبے کی عکاسی ہوتی ہے ۔" ایکس پر پوسٹ کیے گئے تبصرے میں مسٹر ششی تھرور نے اڈوانی کے کریئر کے بارے میں ایک اہم نقطہ پر توجہ دلاتے ہوئے کہا: "ان کی طویل خدمات کو ایک ایپی سوڈ میں محدود کرنا، خواہ وہ کتنا ہی اہم ہو، غیر منصفانہ ہے ۔ جس طرح نہروجی کے کریئر کی پیمائش صرف چین کے یلغار سے نہیں کی جا سکتی ہے ، اور نہ ہی اندرا گاندھی کو صرف ایمرجنسی کے حوالے سے دکھایا جانا چاہیے ۔" ان کے تبصروں سے سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے ، حالانکہ بی جے پی نے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے ۔ ان کے بیان سے کانگریس پارٹی کی فوری علیحدگی پارٹی کی اندرونی بحث اور باضابطہ پارٹی لائن کی امتیازی آمزش کی نشاندہی کرتی ہے ۔
Source: uni n ews
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو