Entertainment

کنگنا رناوت نے چراغ پاسوان کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

کنگنا رناوت نے چراغ پاسوان کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے ساتھی اداکار اور سیاستدان چراغ پاسوان کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ان کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں ہیں، کنگنا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کسی پس وپیش کا اظہار بھی نہیں کرتیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں 40 سالہ کنگنا نے 2011 کی فلم ملے نہ ملے ہم میں ساتھ کام کرنے والے 44 سالہ سابق اداکار اور بھارت کے مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری چراغ پاسوان کے ساتھ تعلقات کے افواہوں کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ 2024 میں دونوں اس وقت خبروں میں آئے تھے جب وہ دہلی میں پارلیمنٹ پہنچتے ہوئے خوشگوار انداز میں ایک ساتھ نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ انھوں نے دوران انٹرویو کہا نہیں، نہیں چراغ ایک دوست ہیں۔ جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو ایک دوست کے طور پر دیکھتی ہوں، کوئی رومانس نہیں ہو رہا، میں سچ کہہ رہی ہوں۔ ہم ایک دوسرے کو کافی سالوں سے جانتے ہیں۔ اگر مجھے رومانس کرنا ہوتا تو ہو چکا ہوتا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ بس ایک دوستانہ تعلق ہے۔ چونکہ وہ بھی کسی حد تک فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے مجھے ان کے ساتھ اچھا محسوس ہوتا ہے۔ کنگنا اور چراغ نے ہدایتکار تنویر خان کی 2011 کی فلم ملے نہ ملے ہم میں اکٹھے کام کیا۔ یہ فلم چراغ پاسوان کی بطور اداکار ڈیبیو تھی، جبکہ کنگنا نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں نیرو باجوہ اور ساگریگا گھٹکے بھی شامل تھیں۔ جہاں تک پروفیشنل مصروفیات کا تعلق ہے تو کنگنا گزشتہ سال کے اوائل کی فلم ایمرجنسی میں نظر آئیں اور اب وہ اپنی آنیوالی فلم بھارت بھگیہ ودھاتا کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی آر مدھون کے ساتھ ایک نئی فلم میں بھی نظر آئیں گی، جو ان کی فلم تنو ویڈز منو کے سلسلے کی کڑی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments