چیف جسٹس آف انڈیا کے بیان کے خلاف احتجاج میں شروع کئے گئے کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔ یہ پارٹی پچھلے کچھ دنوں سے انٹرنیٹ پرموضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپک نے کہا کہ پہلے بھی اس اکاؤنٹ کوہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جب یہ اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا تواسے بند کردیا گیا۔ اس پارٹی کے ایکس پر1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورزتھے، جبکہ انسٹاگرام پرفالوورزکی تعداد 13 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جب ایکس پر پارٹی کا اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے تو لکھا جاتا ہے کہ قانونی مطالبہ کی وجہ سے یہ اکاؤنٹ روک دیا گیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نامی یہ آن لائن مہم 16 مئی کوشروع کی گئی۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے ملک میں بعض بے روزگارنوجوانوں کے رویے کوبیان کرنے کے لئے “کاکروچ” کی اصطلاح استعمال کی تھی۔ اس کے جواب میں دیپک نے لکھا کہ اگرتمام کاکروچ اکٹھے ہوجائیں توکیا ہوگا؟ اس کے بعد سوشل میڈیا پر”کاکروچ جنتا پارٹی” کے نام سے ایک آن لائن مہم شروع ہوئی اورتیزی سے لوگوں کواپنی طرف متوجہ کیا۔ انسٹاگرام فالوورزکے معاملے میں سی جے پی نے مرکزمیں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 600,000 لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ پارٹی کے سوشل میڈیا فالوورزمیں کئی نامورسیاستدان اورمشہورشخصیات بھی شامل ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے فاونڈر 30 سال کے ابھیجیت دیپک ہیں۔ انہوں نے مہاراشٹرکے پنے شہرسے صحافت میں اپنی گریجویشن کی ڈگری پوری کی ہے۔ اس کے بعد وہ ہائرایجوکیشن کے لئے امریکہ چلے گئے، جہاں انہوں نے مشہور بوسٹن یونیورسٹی سے پبلک ریلیشنزمیں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ دیپک پیشے سے ایک پالیٹیکل کمیونی کیشن اسٹریجسٹ ہیں، جو سیاسی پارٹیوں کے لئے ڈیجیٹل اسٹریٹجی تیارکرتے ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی کی ویب سائٹ بھی لائیوہے اورپارٹی نے اپنا منشوربھی جاری کیا ہے۔ اس میں چیف جسٹس کوریٹائرمنٹ کے بعد راجیہ سبھا نہ بھیجنے، ایوان میں سیٹوں کی تعداد بڑھائے بغیرخواتین کے لئے 50 فیصد ریزرویشن کا نظام، پارٹی بدلنے پراراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی کے الیکشن لڑنے پر20 سال کی پابندی لگانے جیسے کئی مطالبات کئے گئے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات