National

کاکروچ جنتا پارٹی کا دعویٰ، 40 ہزار سے زیادہ نوجوان پارٹی میں شامل

کاکروچ جنتا پارٹی کا دعویٰ، 40 ہزار سے زیادہ نوجوان پارٹی میں شامل

ممبئی، 20 مئی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت کے حالیہ بیان سے متاثر ہو کر سیاست میں قدم رکھنے والی نئی تنظیم ''کاکروچ جنتا پارٹی'' نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اس کے ساتھ 40 ہزار سے زیادہ نوجوان جڑ چکے ہیں۔اگرچہ اس پارٹی کی الیکشن کمیشن میں باضابطہ رجسٹریشن ابھی باقی ہے ۔ پونے کے رہائشی ابھیجیت دیپکے کی جانب سے آن لائن شروع کی گئی اس پارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر خود کو ''نوجوانوں کی، نوجوانوں کے ذریعے ، نوجوانوں کیلئے پارٹی'' قرار دیا ہے ، جبکہ اس کا نعرہ ''سیکولر، سوشلسٹ، جمہوری، سست'' رکھا گیا ہے ۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا، ''ہزاروں لوگ آن لائن اس مہم سے جڑ چکے ہیں اور اسے نئی طرز کی ڈیجیٹل سیاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ، اگرچہ دیگر سیاسی جماعتیں اسے مذاق یا طنز سمجھ رہی ہیں۔'' کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے پونے سے صحافت میں گریجویشن کیا اور بعد میں تعلقاتِ عامہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی گئے ۔ پارٹی کی آن لائن پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا گیا ہے کہ اس کا رکن بننے کیلئے کسی شخص کا ''بے روزگار، ہر وقت آن لائن رہنے والا، پیشہ ورانہ طور پر غصہ نکالنے والا اور سست'' ہونا ضروری ہے ۔ تاہم اس طنز و مزاح کے درمیان کاکروچ جنتا پارٹی نے نوجوانوں میں بے روزگاری، امتحانی پرچوں کے لیک ہونے ، نظامی شفافیت اور سیاسی نمائندگی جیسے سنجیدہ مسائل بھی اٹھائے ہیں۔ پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلد ہی ''جنریشن زیڈ'' ورچوئل کانفرنس منعقد کی جائے گی، جہاں نوجوان پالیسیوں اور حکمرانی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments