نوجوانوں کیلیے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) بنانے والے 30 سالہ ابھیجیت دیپکے کو قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی بنانے پر ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے شیئر کی گئی مختلف پوسٹس میں ان پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی دکھائے جو انہیں واٹس ایپ پر موصول ہوئے۔ ابھیجیت دیپکے نے پارٹی 16 مئی کو چیف جسٹس سوریا کانت کے ایک سماعت کے دوران دیے گئے ریمارکس کے بعد بنائی تھی۔ چیف جسٹس نے بھارت کے بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ قرار دیا تھا۔ 30 سالہ ابھیجیت دیپکے اس وقت امریکا میں ہیں جہاں وہ پبلک ریلیشنز کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی نمبروں سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ ایک اسکرین شاٹ میں بھیجے گئے پیغام میں لکھا ہے کہ ’ابھی تو نمبر ملا ہے تیرا گھر ملنے میں دیر نہیں لگے گی‘۔ اسی اسکرین شاٹ کے ایک اور پیغام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دھمکی دینے والا ان کے والدین کے پتے سے واقف ہے۔ جمعرات کے روز اس پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا تھا جس کے جواب میں ابھیجیت دیپکے نے ایک نیا اکاؤنٹ بنایا، جس نے محض ایک دن میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ فالوورز حاصل کر لیے۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات