بہار کی سیاست میں ’چھوٹی حکومت‘ کے نام سے مشہور اور موکاما کے رکن اسمبلی اننت سنگھ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ پٹنہ کی بیور جیل سے ان کی رہائی نے حامیوں کے درمیان ہلچل مچا دی ہے۔ دُلار چند یادو قتل کے کیس میں پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد، اننت سنگھ سوموار کو جیل کی سلاخوں سے باہر آئے۔ اننت سنگھ کی رہائی صرف ایک قیدی کے باہر آنے کی خبر نہیں بلکہ یہ ایک بڑے طاقت کے مظاہرے کے مترادف تھی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ایک سفید رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی براہِ راست جیل کے اندر گئی، جس میں سوار ہو کر اننت سنگھ باہر آئے۔ اننت سنگھ کے باہر نکلتے ہی ان کے حامیوں نے پھولوں کی مالائیں پہنائی اور ‘اننت سنگھ زندہ باد’ کے نعرے سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ جیل سے باہر آتے ہی اننت سنگھ کے انداز پرانے والے ہی نظر آئے۔ انہوں نے میڈیا اور حامیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا،’’میں نے اپنے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد باہر آؤں گا، اور دیکھیں، میں آ گیا۔‘‘انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ منگل کو بڑہیا جائیں گے اور اپنی والدہ کے درشن و آشیرواد حاصل کریں گے۔ اننت سنگھ کی رہائی کا جشن صرف جیل کے باہر تک محدود نہیں رہا، بلکہ ان کے سرکاری رہائش گاہ پر پہلے سے ہی شاندار تیاریاں کی گئی تھیں۔ حامیوں کے لیے لاکھوں کی تعداد میں رس گلے اور کالا جامن تیار کیا گیا ہے۔ تقریباً 10 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ مینیو میں سموسے سے لے کر تقریباً 10 طرح کے مزیدار پکوان شامل ہیں۔ جیل سے نکلنے کے بعد ان کا قافلہ تقریباً 6 کلومیٹر تک حامیوں کی بھیڑ کے ساتھ آہستہ آہستہ آگے بڑھا۔ حالت یہ تھی کہ تقریباً 1 کلومیٹر تک ان کے چاہنے والے گاڑی کے ساتھ ساتھ پیدل بھی چلتے رہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج دن بھر اننت سنگھ اپنے پٹنہ کے رہائش گاہ پر حامیوں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ ان کے آنے کی خوشی میں موکاما سے بھی بڑی تعداد میں لوگ پٹنہ پہنچ رہے ہیں، جن کے لیے قیام و طعام کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ منگل (24 مارچ) صبح 8 بجے وہ اپنے آبائی علاقے موکاما کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں ان کے استقبال میں ایک اور بڑا پروگرام ہونے کی توقع ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات