Entertainment

کے جی ایف 2 کے شریک ہدایتکار کا بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک

کے جی ایف 2 کے شریک ہدایتکار کا بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک

کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز اور کے جی ایف چیپٹر 2 کے کو ڈائریکٹر کرتن نداگوڑا کا 4 سالہ بیٹا عمارت کی لفٹ میں پھنس کر ہلاک ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق کرتن نداگوڑا کا 4 سالہ بیٹا چرنجیوی سونرش کے نداگوڑا ایک رہائشی عمارت میں لفٹ میں پھنسنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کارروائی شروع کی گئی، تاہم کمسن بچے کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ واقعے کے بعد کنڑ فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ فلمی حلقوں میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیرِ اعلیٰ اور اداکار پون کلیان نے سوشل میڈیا پر اس المناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پون کلیان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہدایت کار کرتن نداگوڑا کے بیٹے کی المناک موت دل دہلا دینے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سونرش کے نداگوڑا، جو کرتن نداگوڑا اور سمردھی پٹیل کے صاحبزادے تھے، لفٹ میں پھنسنے کے باعث انتقال کر گئے۔ اس افسوس ناک حادثے نے نداگوڑا خاندان کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کرتن نداگوڑا کنڑ فلم انڈسٹری میں بطور اسسٹنٹ اور کو ڈائریکٹر اپنی شناخت بنا چکے ہیں، وہ مشہور ہدایت کار پرشانتھ نیل کی فلموں کے جی ایف فرنچائز اور سالار میں بطور سیکنڈ یونٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کرتن نداگوڑا جلد ہی ایک ہارر فلم کے ذریعے تیلگو سنیما میں بطور ہدایتکار اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے ہیں، جسے میتھری مووی میکرز اور پرشانتھ نیل پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments