National

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں لالو فیملی پرچلے گا کیس، کورٹ نے طے کئے الزامات

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں لالو فیملی پرچلے گا کیس، کورٹ نے طے کئے الزامات

، بہار انتخابات کے بیچ ایک بڑا معاملہ سامنے آگیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں لالو پرساد یادو خاندان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دہلی میں راوز ایونیو کورٹ نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو اور بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سمیت تمام ملزمان کے خلاف الزامات طے کردیے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ان پر اس کیس میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ کن دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں؟جن سیکشنز کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں ،ان میں آئی پی سی 420، آئی پی سی 120 بی، اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(2) اور 13(1)(d) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(2) اور 13(1)(d) صرف لالو یادو پر لاگو ہوتی ہے۔ جب عدالت نے لالو یادو سے پوچھا کہ کیا وہ اپنا جرم تسلیم کرتے ہیں، لالو یادو نے رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے ساتھ اپنا جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ لالو کے خاندان نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ مقدمے کا سامنا کریں گے، جب کہ رابڑی یادو نے کہا کہ یہ جھوٹا مقدمہ ہے۔عدالت نے تسلیم کیا کہ اس گھوٹالہ کی منصوبہ بندی لالو یادو کی جانکاری سے کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ اس کیس میں ملزمان بڑی سازش میں ملوث تھے۔ اس کیس کا فائدہ لالو خاندان کو ہوا۔ معاہدے کے بدلے رابڑی اور تیجسوی کو بہت کم قیمتوں پر زمین ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments