ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے موجودہ جنگی تناظر میں اسرائیلی سیریز ’تہران‘ کے جواب میں نئی ڈرامہ سیریز ’نائٹ لائٹ‘ پیش کر دی۔ اس سیریز کے نقطہ نظر کو بدل کر اسلامی جمہوریہ ایران کے زاویے سے پیش کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ اس ڈرامے کی بنیادی کہانی ایک غیر ملکی خاتون جاسوس راموس کے گرد گھومتی ہے، جسے ایران میں ایک خفیہ مشن پر بھیجا جاتا ہے۔ تاہم یہ کہانی جاسوسہ کی نظر سے نہیں بلکہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے نقطہ نظر سے بیان کی گئی ہے، جو اسے پکڑنے اور اس کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک میڈیا ادارے کے مطابق یہ انداز جاسوسی کی کہانی کو ایک نئے زاویے سے پیش کرتا ہے، جہاں توجہ ملک کے دفاع کرنے والوں اور ان کی انسداد جاسوسی کی کوششوں پر مرکوز ہے۔ اس طرح موقف میں تبدیلی کرکے قومی سلامتی اور داخلی خطرات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس سیریز کی ریلیز کا وقت بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ نائٹ لائٹ کو نئے فارسی سال کے موقع پر نشر کیا گیا، جب عام طور پر ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ریلیز ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران میں مبینہ جاسوسوں اور ایجنٹوں کے خلاف کارروائیوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں