امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں اور دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ فورسز نے کویت کے احمد الجابر ایئربیس پر نصب ابتدائی انتباہی ریڈار، میزائل دفاعی ریڈار سسٹم، ایف پی ایس-117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع کے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو تباہ کر دیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد خطے میں ریڈار کوریج کو ختم کرنا تھا تاکہ آئندہ میزائل اور ڈرون حملوں کے لیے راستہ ہموار کیا جا سکے۔ دوسری جانب ایرانی فوج نے کامی کازی ڈرونز کے ذریعے کویت میں امریکی فوج کی 3 اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی فوج کے مطابق کیمپ عریفجان میں انتظامی عمارتوں اور سمت شناسی (Direction Finding) اینٹیناز، کیمپ العدیری میں ہیلی کاپٹروں کی پارکنگ جبکہ احمد الجابر ایئربیس پر فوجیوں کی رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج کی کارروائیوں کے باعث خطے کا امن متاثر ہوا ہے اور ایرانی مسلح افواج امریکا کے خلاف کارروائیوں کے ذریعے خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ ادھر پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں بھی امریکی دفاعی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ بحرین کے محرق علاقے میں امریکی فضائی دفاعی نظام اور ریڈار کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ الرفاع میں مربوط میزائل اور ڈرون حملے کے ذریعے امریکی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments