Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں کمال گاجی میں چاول کے تاجر کے گھر پہنچی تفتیشی ٹیم

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں کمال گاجی میں چاول کے تاجر کے گھر پہنچی تفتیشی ٹیم
حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں کمال گاجی میں چاول کے تاجر کے گھر پہنچی تفتیشی ٹیم — November 04, 2026
حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں کمال گاجی میں چاول کے تاجر کے گھر پہنچی تفتیشی ٹیم
ریاست میں ایک بار پھر ای ڈی کی کارروائی! بدھ کی صبح سویرے کولکاتا کے مضافاتی علاقے میں ایک تاجر کے گھر مرکزی تفتیشی ایجنسی کے افسران نے چھاپہ مارا۔ الزام ہے کہ مذکورہ تاجر حوالہ کے ذریعے رقم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث تھا۔
ای ڈی ذرائع کے مطابق، گوہاٹی کے ایک معاملے کی کڑی سے منسلک ہوکر بدھ کی صبح یہ تلاشی مہم چلائی گئی۔ شیامَل بیپاری نامی ایک تاجر کے گھر اور دفتر پر ای ڈی نے چھاپہ مارا۔ نریندرپور تھانے کے علاقے کمال گاجی میں واقع تاجر کے گھر ای ڈی کی ایک ٹیم پہنچی۔ اس کے دفتر میں بھی ای ڈی کے افسران تلاشی لے رہے ہیں۔
شیامَل چاول کا کاروبار کرتے ہیں۔ الزام ہے کہ چاول کے کاروبار کی آڑ میں انہوں نے سائبر دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم حوالہ کے راستے منتقل کی۔ شیامَل پر کروڑوں روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔ مالی دھوکہ دہی کے الزامات کی بنیاد پر ای ڈی نے تحقیقات شروع کی تھیں۔ اسی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کی صبح سویرے تاجر کے گھر تلاشی مہم چلائی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ تقریباً تین ہفتے قبل ای ڈی نے ک±دگھاٹ سمیت کولکاتا کے آٹھ مقامات پر بیک وقت چھاپہ مارا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ایک مالیاتی سرمایہ کاری کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے بھاری منافع کا لالچ دے کر عام لوگوں سے رقم جمع کی اور مالی دھوکہ دہی کی۔ اسی معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ای ڈی نے تلاشی مہم چلائی تھی۔اس کے علاوہ، چار روز قبل ای ڈی کے افسران نے آسنسول کے صنعتی علاقے میں ایک صنعت کار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔

حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں کمال گاجی میں چاول کے تاجر کے گھر پہنچی تفتیشی ٹیم...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn