Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اب انتخابات نہیں لڑوں گا! جنگی پور کے بی جے پی رکنِ اسمبلی چتّو مکھرجی کا انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

اب انتخابات نہیں لڑوں گا! جنگی پور کے بی جے پی رکنِ اسمبلی چتّو مکھرجی کا انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان
اب انتخابات نہیں لڑوں گا! جنگی پور کے بی جے پی رکنِ اسمبلی چتّو مکھرجی کا انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان — October 12, 2026
اب انتخابات نہیں لڑوں گا! جنگی پور کے بی جے پی رکنِ اسمبلی چتّو مکھرجی کا انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان
میڈیا میں جاری تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے جنگی پور کے بی جے پی رکنِ اسمبلی چتّو مکھرجی نے اپنی سیاسی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں وہ اب اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ رکنِ اسمبلی نے کہا، ”میں حکمراں جماعت کا رکنِ اسمبلی ہو سکتا ہوں، لیکن میں عام لوگوں کے ووٹ سے رکنِ اسمبلی بنا ہوں۔ جن لوگوں نے مجھ پر بھروسہ کرکے میری حمایت کی ہے، جب تک زندہ رہوں گا، ان کے مفادات کے خلاف ایک قدم بھی نہیں اٹھاو¿ں گا۔“
انتخابی مقابلے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بارے میں چتّو نے یہ بھی واضح کر دیا کہ انہیں پارٹی سے کوئی ناراضگی یا شکایت نہیں ہے۔ اپنی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”میری عمر بھی ایک مسئلہ ہے۔ اب پارٹی میں بہت سے نئے لڑکے اور لڑکیاں آگے آ رہے ہیں، جو سیاست کر رہے ہیں۔ اب مجھے ان کے لیے جگہ خالی کرنی ہوگی۔“
اپنے مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رکنِ اسمبلی نے یاد دلایا کہ یہ فیصلہ خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹنے کا نہیں، بلکہ ان کی اپنی مرضی سے لیا گیا فیصلہ ہے۔ ان کے الفاظ میں، ”میرے اندر ایک ضد تھی، جس کا جواب میں نے دے دیا ہے۔ پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیا تھا اور میں نے جیت کر بھی دکھا دیا۔ آج بھی اگر میں دوبارہ انتخابات میں کھڑا ہوں تو جیت جاو¿ں گا اور اسی سیاسی حساب کتاب کے تحت کامیابی حاصل کروں گا۔ لیکن میں اپنی مرضی سے پیچھے ہٹنا چاہتا ہوں۔“
انتخابی سیاست سے الگ ہوکر جنگی پور کے بزرگ رکنِ اسمبلی اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں سماجی اور روحانی کاموں کے لیے خود کو وقف کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”اس کے بعد میں اپنا وقت خاندان، روحانی زندگی اور بھارت سیواشرم سنگھ کی خدمت میں گزارنا چاہتا ہوں۔ تاہم، میں پارٹی اور سیاست میں ضرور رہوں گا۔ پارٹی جب بھی مجھ سے کسی مدد یا حمایت کا مطالبہ کرے گی، میں پارٹی کارکن کی حیثیت سے خوشی خوشی اپنا تعاون پیش کروں گا۔“

اب انتخابات نہیں لڑوں گا! جنگی پور کے بی جے پی رکنِ اسمبلی چتّو مکھرجی کا انتخابی سیاست سے سبکدوشی کا اعلان...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn