امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد اینڈی برنہم سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اینڈی برنہم کے ساتھ تیل، تجارت، عسکری اتحاد، آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کے خاتمے اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنم نے اپنی کابینہ کی ٹاپ ٹیم تشکیل دینا شروع کر دی ہے۔ پاکستان نژاد شبانہ محمود پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہوم سیکرٹری کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل سر کیئر اسٹارمر کی کابینہ میں بھی ہوم سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ برطانیہ کی سیاست میں ہوم سیکرٹری کا عہدہ وزیراعظم اور چانسلر آف دی ایکسچیکر کے بعد سب سے اہم عہدوں میں شمار ہوتا ہے، کیونکہ اس وزارت کے تحت امیگریشن، قومی سلامتی، پولیس اور داخلی امور جیسے حساس شعبے آتے ہیں۔ شبانہ محمود اور ایڈ ملی بینڈ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ انہیں وزیر خزانہ یعنی چانسلر آف دی ایکسچیکر مقرر کیا جا سکتا ہے، تاہم وزیراعظم نے یہ اہم ذمہ داری سابق ڈیفنس سیکرٹری جان ہیلی کو سونپ دی ہے۔ جان ہیلی نے گزشتہ ماہ دفاعی اخراجات میں کمی کے معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے سر کیئر اسٹارمر کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نئی کابینہ میں ایڈ ملی بینڈ کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مزید پاکستان نژاد اراکین کو بھی اہم حکومتی ذمہ داریاں ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ برطانیہ کی کابینہ میں عموماً 23 سینئر وزراء شامل ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر سیکرٹریز آف اسٹیٹ ہوتے ہیں۔ یہی وزراء حکومت کے اہم ترین پالیسی اور انتظامی فیصلے کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر برطانوی حکومت کی وزارتی ٹیم میں تقریباً 124 وزراء شامل ہوتے ہیں، جن میں وزیراعظم، کابینہ کے وزراء، وزرائے مملکت اور پارلیمانی انڈر سیکرٹریز شامل ہوتے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کی حکومت کی کارکردگی سے مایوس عوام نے اینڈی برنم کی حکومت سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ اب نئی حکومت کے لیے اصل امتحان یہ ہوگا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، معیشت کی بہتری اور بنیادی خدمات میں فوری اقدامات کس حد تک کر پاتی ہے۔ اگر عوامی توقعات پوری نہ ہوئیں تو حکومت کی ساکھ اور مقبولیت بھی تیزی سے متاثر ہوسکتی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments