International

حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے: اسرائیلی حکومت

حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے: اسرائیلی حکومت

اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، جب اس حوالے سے مصدقہ معلومات ملیں گی تو اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر اطلاع دے دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے جمعرات کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حزب اللہ ذرائع کی جانب سے بھی غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا گیا کہ جس علاقے میں ہاشم صفی الدین کی موجودگی کا امکان ہے وہاں مسلسل اسرائیلی بمباری کے باعث ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ آرہی ہے۔ اس سے قبل لبنانی سکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیلی حملے کے بعد جمعے کے روز ہاشم صفی الدین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments