International

حزب اللّٰہ کا تل ابیب کے قریب ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر میزائل حملہ

حزب اللّٰہ کا تل ابیب کے قریب ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر میزائل حملہ

حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ میزائل لانچ آپریشن میں تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیل میں میزائل حملے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کئی میزائل حملوں کو روکا گیا جبکہ بعض اسرائیل میں گرے ہیں۔ قبل ازیں تل ابیب میں ایک یمنی میزائل گرنے کے بعد تجارتی مراکز سے اسرائیلیوں کے بڑے پیمانے پر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ یمن سے بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغا گیا تھا، اس دوران مختلف علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیاء نے اسرائیل کے مرکزی فوجی اہداف پر دو میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن اسرائیل نے صرف ایک میزائل کا ذکر کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments