لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنانی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر "بڑی تعداد میں" راکٹ داغے ہیں۔ حزب اللّٰہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیل کے جدید ترین مرکاوا ٹینکس تباہ کرنے اور اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر شیلنگ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے جھڑپوں میں ڈویژن کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد شہید ہوگئے، اب تک 1800 سے زیادہ جاں بحق اور 12 لاکھ سے زیادہ لبنانی بے گھر ہوگئے، اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے اب تک مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی فضائی حملہ کیا، جس میں 3 شامی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
Source: Social Media
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں مہاجر کیمپوں پر دھاوے درجنوں فلسطینی گرفتار
’سجا سنورہ مُردہ مائیکرو فون پکڑے سوگواروں سے مخاطب‘:واقعہ کیا ہے؟
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر امریکا یوکرین سے جواب طلب کرے: روس
الشفاء ہسپتال ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا، فوری فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے:ڈائریکٹر
امریکا کے انتہائی متنازعہ سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے

اسرائیل: عدلیہ کے اختیارات سے متعلق متنازع حکومتی قانون کالعدم قرار
میکسیکو کا بحری جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا