حیدرآباد: شہر کے معروف وکیل ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کے قتل کیس میں حیدرآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی سازش کنندگان محبوب عالم خان اور ان کے بیٹے مجاہد عالم خان سمیت کئی ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ قتل ایک منظم سازش اور مبینہ کانٹریکٹ کلنگ کے تحت انجام دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 23 مئی 2026 کی صبح تقریباً 5:45 بجے ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین حسب معمول تیراکی کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ جب وہ اپنی رہائش گاہ، مساب ٹینک کے سامنے کھڑی گاڑی میں بیٹھنے جا رہے تھے، اسی دوران ایک تیز رفتار سبز رنگ کی مہندرا اسکارپیو گاڑی نے جان بوجھ کر انہیں زور دار ٹکر ماری۔ شدید زخمی حالت میں انہیں پہلے مہاویر ہاسپٹل اور بعد ازاں اودائی اومنی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج ان کا انتقال ہو گیا۔ مرحوم کے فرزند ایم ایس فرحان کی شکایت پر نامپلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد ازاں موت واقع ہونے پر مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔ پولیس کی جانب سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ بغیر نمبر پلیٹ والی اسکارپیو گاڑی پہلے سے مرحوم کے گھر کے قریب موجود تھی اور موقع ملتے ہی انہیں نشانہ بنایا گیا۔ واردات کے فوراً بعد ملزمین موقع سے فرار ہو گئے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مرحوم ایڈوکیٹ خواجہ معین الدین اور مجاہد عالم خان کے خاندان کے درمیان وقف جائیدادوں اور ان کی نگرانی سے متعلق کئی برسوں سے قانونی تنازعات جاری تھے۔ یہ تنازعات ملک پیٹ اور لکڑی کا پل علاقوں کی وقف املاک سے متعلق بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق متعدد سول، فوجداری اور وقف ٹریبونل مقدمات دونوں فریقین کے درمیان زیرِ سماعت تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کو یہ احساس تھا کہ خواجہ معز الدین کی قانونی سرگرمیوں کے باعث انہیں مسلسل قانونی شکست اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر قتل کی سازش تیار کی۔ پولیس تحقیقات کے مطابق مجاہد عالم خان عرف بابا اور ان کے والد محبوب عالم خان نے اپنے قریبی ساتھیوں حسن علی عرف چاوس اور منیر کے ساتھ مل کر تقریباً 15 لاکھ روپے کی مبینہ سپاری دے کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ پولیس کے مطابق سازش کے تحت کشور عرف پپو کو ذمہ داری سونپی گئی، جس نے ونے نامی شخص کے ذریعے ابھیجیت عرف نانی، وکرم عرف چنٹو اور دیگر افراد کو اس قتل میں شامل کیا۔ اس مقصد کے لیے اسکارپیو گاڑی خریدنے اور دیگر انتظامات کے لیے 2 لاکھ روپے بھی فراہم کیے گئے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ جنوری 2026 سے ہی ملزمین مرحوم کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ان کی رہائش گاہ اور روزمرہ کے معمولات کی مسلسل نگرانی کی گئی تاکہ حملے کے لیے مناسب وقت اور مقام کا انتخاب کیا جا سکے۔ 23 مئی کو ملزمین نے منصوبے کے مطابق اسکارپیو گاڑی سے خواجہ معین الدین کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور بعد میں دم توڑ گئے۔ واردات کے بعد ملزمین نے ثبوت مٹانے کی کوشش کرتے ہوئے گاڑی کی شناخت ختم کرنے اور مختلف مقامات پر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق محبوب عالم خان نے بعض ملزمین کو فرار ہونے میں مدد بھی فراہم کی۔ پولیس نے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر کشور عرف پپو کو ہریانہ کے پانی پت سے گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش اس نے پورے قتل کی سازش، ملزمین کے کردار، گاڑی کی خریداری اور حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ بعد ازاں پولیس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مجاہد عالم خان کو جوبلی ہلز میں ان کی رہائش گاہ سے، محبوب عالم خان کو ان کے مکان سے جبکہ دیگر ملزمین کو ایم جی بس اسٹیشن، گولی گوڑہ کے قریب گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی اسکارپیو گاڑی، 10 لاکھ 10 ہزار روپے نقد رقم اور متعدد موبائل فون ضبط کیے ہیں۔ حیدرآباد پولیس کے مطابق کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور فرار دیگر ملزمین کی تلاش کے ساتھ ساتھ تکنیکی و دستاویزی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات