حیدرآباد 14اکتوبر: ایک افسوسناک واقعہ میں، ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منگل کے روز حیدرآباد کے بالانگر کے پدمانگر میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت سائی لکشمی کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس نے اپنے دو سالہ جڑواں بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور بعد میں عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اس واقعہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق اے پی کے ایلورو ضلع کے نزواڑعلاقہ سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاندانی تنازعات اس واقعہ کی اصل وجہ ہیں۔ بالا نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Source: uni urdu news service
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو