بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہونے اور صدر کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے بعد کابینہ اراکین بھی ملک سے فرار ہونے لگے۔ میڈیا کے مطابق بنگلادیشی صدر کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد حسینہ واجد کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر خارجہ حسن محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن محمود کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل بنگلادیش کے سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات جنید احمد پالاک کو بھی ڈھاکا ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کے رہنما جنید احمد پالاک نئی دہلی فرار ہونے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں جہازپر سوار ہونے سے روک دیا گیا اور بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا۔
Source: social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس