ایران کے چیف آف سٹاف نے بدھ کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کی سرزمین پر حملہ ہوا تو اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تہران نے گذشتہ روز اپنے دشمن پر 200 کے قریب میزائل داغے جس کے لیے اسرائیل نے یہ عزم کیا کہ تہران کو "اس کی قیمت ادا" کرنا ہو گی۔ اس پیش رفت کے بعد ایرانی افواج کے سربراہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا، میزائلوں کی بوچھاڑ "بڑی شدت کے ساتھ دہرائی جائے گی اور یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔" ایرانی میڈیا نے میزائل داغنے کی آن لائن فوٹیج نشر کی جس کے بارے میں سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ انہوں نے تل ابیب اور اس کے ارد گرد "تین فوجی مراکز" کو نشانہ بنایا۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ "90 فیصد" میزائلوں نے منگل کی رات "اپنے اہداف کو نشانہ بنایا"۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے اس کی سرزمین پر تقریباً 180 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو روک لیا گیا۔ ایران نے جون 2023 میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی تھی جو آواز کی نسبت 15 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اُس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا، یہ ہتھیار ایران کی "قوتِ مدافعت" میں اضافہ کرے گا اور "خطے کے ممالک کے لیے امن و استحکام لائے گا۔" روایتی بیلسٹک میزائلوں کے برعکس آواز کی رفتار سے تیز میزائل فضا میں کم سطح کے مدار پر پرواز کرتے ہیں جس سے وہ اپنے اہداف تک زیادہ تیزی سے پہنچ سکتے ہیں اور جدید فضائی دفاع کے ذریعے انہیں روکنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے میزائل حملہ کر کے ایک "بڑی غلطی" کی ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اس حملے کے مشترکہ ردِ عمل پر بات کر رہا ہے جس کے بعد ایران کے چیف آف سٹاف نے خبردار کیا کہ اگر اس کی سرزمین پر حملہ کیا گیا تو تہران اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔
Source: social media
لبنان کی صورتحال بدترین ہوگئی، حملوں کے تبادلے کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے، اقوام متحدہ
اسرائیلی فوج نے اپنے فضائی اڈوں پر ایرانی میزائل گرنے کا اعتراف کرلیا
اپنے ملک کو جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، اردن
اسرائیل نے لبنان میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
فرانس نے بھی جنگی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل کر دیے
حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ
روس، چین ، ایران اور کوریا کے لیے 'سی آئی اے' کی نئے ایجنٹ بھرتی کرنے کی مہم شروع
نائیجیریا؛ سالانہ مذہبی تقریب کیلئے جانے والے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 150 افراد لاپتا
حوثیوں کے اسرائیل کےاندر تک فوجی مراکز پر کروز میزائل حملے
گوتیرس پر پابندی اسرائیل کا یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ ہے: اقوامِ متحدہ
ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہونگے: اسرائیلی مندوب
اسرائیل پر ایرانی بمباری کے لیے سہارا یو این چارٹر کا آرٹیکل 51 کیا ہے؟
اسرائیل کے دفاع میں کون کون سے ممالک نے ایرانی میزائلوں کا مقابلہ کیا؟
بنگلا دیش نے ہندستان سمیت 4 ممالک سے سفیر واپس بلا لیے