International

حماس نے تل ابیب پر تین راکٹ فائر کیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: اسرائیل

حماس نے تل ابیب پر تین راکٹ فائر کیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: اسرائیل

حماس نے جمعرات کی سہ پہر غزہ کی پٹی سے تل ابیب کی طرف راکٹوں سے حملہ کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ شہریوں کے قتل عام کے جواب میں اٹھایا گیا اقدام ہے۔ حماس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈ‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’القسام بریگیڈ نے شہریوں کے خلاف صیہونی قتل عام کے جواب میں راکٹوں سے تل ابیب شہر پر بمباری کی ہے۔‘ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ سے اسرائیل میں داخل ہونے والے تین راکٹوں کا پتا لگایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’اسرائیلی فضائیہ نے ایک راکٹ کو کامیابی سے روکا، اور دو اضافی راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرے۔‘ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 91 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے عملے نے مرنے والوں اور زخمیوں کو خان ​​یونس میں واقع یورپی غزہ ہسپتال منتقل کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے ہسپتالوں اور مریضوں کا ہدف بنایا ہے جو کہ جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments