National

حکومت، کاکروچ جنتا پارٹی سے خوفزدہ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی معطل

حکومت، کاکروچ جنتا پارٹی سے خوفزدہ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی معطل

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ طنزیہ ڈیجیٹل تنظیم کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اب اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی نہیں ہوپارہی ہے۔ سلسلہ وار ٹیک ڈاؤن اور ہیکنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے پرسنل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ہیک کرلیا گیا۔ 2 دن قبل ہندوستان میں سی جے پی کے ایکس اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا تھا اور ابھیجیت دپکے نے نیا اکاؤنٹ بنالیا تھا۔ تنظیم نے جمعہ کے دن مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کی مانگ کرتے ہوئے مہم شروع کی تھی۔ اس نے تعلیمی شعبہ میں مسلسل مبینہ ناکامیوں اور نیٹ یوجی 2026 پیپر لیک پر دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ مانگا تھا۔ بعدازاں سی جے پی کے بانی نے دعویٰ کیا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے دھمکیوں والے پیامات کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے۔ ہفتہ کے دن ایکس پر پوسٹ میں ابھیجیت نے کہا تھا کہ کاکروچ جنتا پارٹی پر کریک ڈاؤن ہورہا ہے۔ انسٹاگرام پیج ہیک کرلیا گیا۔ میرا پرسنل انسٹاگرام ہیک ہوگیا۔ ٹویٹر اکاؤنٹ معطل ہوگیا۔ بیاک اَپ اکاؤنٹ کو بھی ٹیک ڈاؤن کردیا گیا۔ فی الحال ہمارے پلیٹ فارمس تک رسائی ممکن نہیں۔ اس کے بعد کسی بھی پوسٹ کو کاکروچ جنتا پارٹی کا سرکاری بیان نہ سمجھا جائے۔ سی جے پی کی ویب سائٹ کاکروچ جنتا پارٹی ڈاٹ او آر جی بھی ٹیک ڈاؤن ہوچکی ہے۔ اب اس تک رسائی ممکن نہیں۔ ابھیجیت نے اس کارروائی کو دھرمیندر پردھان کے خلاف مہم کا نتیجہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک کے لئے وزیر تعلیم کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے جس طالب علم نے اپنی جان گنوائی اس کے لئے بھی دھرمیندر پردھان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے لیکن نئے ا نڈیا میں کارروائی کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف ہورہی ہے کیونکہ وہ جواب دہی کا مطالبہ کررہی ہے۔ ایکس پر اپنے بیاک اَپ ہینڈل کاکروچ اِزبیاک پر شیئر پوسٹ میں سی جے پی نے کہا کہ ایک ہفتہ سے بھی کم وقفہ میں اس کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ جھینگروں کی تعداد 10ملین ہوگئی۔ کارروائی کے باوجود تحریک بڑی ہوتی جارہی ہے۔ بیاک اَپ اکاؤنٹ کے فالوورس کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار ہوگئی ہے۔ اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 21.9 ملین فالوورس ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments